بھارت میں مشہور ٹی وی کوئز شو "کون بنے گا کروڑ پتی" کا یومِ آزادی سے متعلق خصوصی قسط کا ٹریلر جاری ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔
اس قسط میں بھارتی بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین افسران — کرنل صوفیہ قریشی (بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بحریہ) — کو مہمان کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ٹیزر میں خواتین افسران کو اپریل اور مئی میں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران مبینہ "آپریشن سندور" سے متعلق بیانات دیتے ہوئے دکھایا گیا، جنہیں ناقدین نے "من گھڑت" قرار دیا۔بھارتی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین نے اس پیشکش پر ناراضگی کا اظہار کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، یہ کہتے ہوئے کہ اس طرح کے مناظر حب الوطنی کو محض ایک تماشہ بنا دیتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور اے آئی کی مدد سے ٹیزر کو میمز میں تبدیل کردیا۔ تبدیل شدہ ویڈیوز میں کرنل صوفیہ کو پاکستان سے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا، جو اصل ٹیزر سے زیادہ وائرل ہوگئیں۔یہ خصوصی قسط آج 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر نشر کی جائے گی۔