جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن اور معروف اداکارہ مرنال ٹھاکر کو ہدایتکار اٹلی کی نئی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
یہ فلم ایک وی ایف ایکس سے بھرپور ایکشن اور رومانوی تھیم کے ساتھ تیار کی جا رہی ہے، جو ایک "parallel universe" پر مبنی ہوگی۔اس فلم کے لیے الو ارجن کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے مرنال ٹھاکر کو منتخب کیا گیا ہے۔ مرنال ٹھاکر اس فلم میں الو ارجن کے ساتھ رومانوی کردار ادا کریں گی۔ اٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا 8 اپریل 2025 کو باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔اس فلم میں الو ارجن ممکنہ طور پر ڈبل رول ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور جھانوی کپور کے نام بھی اس فلم کے دیگر کرداروں کے لیے زیر غور ہیں، اور جھانوی کپور کے جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔یاد رہے کہ اس فلم کا اعلان "پشپا 2" کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے، جس میں الو ارجن کی اداکاری نے انہیں مزید شہرت دلائی۔