سبزہ زار میں تین اوباش گرفتار، سکول ماسٹر بھی پکڑا گیا

متاثرہ بچوں کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمات درج، ملزمان تفتیش کیلئے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر) سبزہ زار پولیس نے تین اوباش ملزمان جبکہ نواں کوٹ پولیس نے مبینہ طور پر 11 سالہ بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے سکول ماسٹر کو گرفتار کر لیا۔ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کے مطابق ابوبکر، محمد علی اور عبداللہ پر الزام ہے کہ وہ 13 سالہ حیان کو گھر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان نے مبینہ طور پر متاثرہ حیان کو بلیک میل کرکے وقفے وقفے سے 8 لاکھ 50 ہزار روپے بھی وصول کیے۔نواں کوٹ پولیس نے 11 سالہ حوریہ سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ماسٹر فاروق کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی سکول کے آفس میں ماسٹر فاروق کو فیس دینے گئی تھی، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے ہراساں کیا۔