مدینہ منورہ گرڈ سٹیشن پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، کئی ٹرانسفارمر بند

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا ہے۔سعودی اتحادی فوج کے ایک بیان کے مطابق حوثیوں نے 29 ستمبر کو صبح 5 بج کر 11 منٹ پر مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بجلی کا ایک ٹرانسفارمر عارضی طور پر غیر فعال ہوگیا۔ترجمان سعودی اتحادی فوج نے کہا کہ حملے سے بجلی کی ترسیل اور مجموعی نیٹ ورک متاثر نہیں ہوا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ مدینہ منورہ کی اہم تنصیب کو مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ منگل کو ہونے والے حملے کے باعث گرڈ اسٹیشن کے کئی ٹرانسفارمرز بند ہوئے۔