صنعاء (آئی این پی) یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کی جانب ڈرون بھیجنے اور سعودی سرزمین پر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کرنے کی تردید کردی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثیوں کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے نہ مدینہ منورہ کی طرف کوئی ڈرون روانہ کیا اور نہ ہی سعودی عرب کے خلاف کوئی فوجی آپریشن کیا ہے۔