حوثیوں کا مدینہ منورہ پر کروز میزائل حملہ، سعودی اتحادی فوج نے ناکام بنا دیا

حوثیوں کا سعودی ٹائفون جنگی طیارہ نشانہ بنانے کا دعوی، ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اہداف پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی
سعودی جنگی طیاروں نے صنعا، تعز، لحج، مرب، عمران اور جزیرہ میون میں 42 فضائی اور میزائل حملے کئے،  شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا:حوثی
ریاض(آئی این پی ‘آئی این پی)سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے دعوی کیا ہے  اس کی فورسز نے مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک کروز میزائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا۔اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دفاعی فورسز نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنا دیا۔حوثی گروپ انصار اللہ کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے  دعوی کیا ہے کہ گروپ نے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود میں سعودی فضائیہ کے ایک ٹائفون جنگی طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا، ۔حوثیوں نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے صنعا، تعز، لحج، مرب، عمران اور جزیرہ میون میں 42 فضائی اور میزائل حملے کیے، جن میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔