مدینہ منورہ پرحوثی باغیوں کا حملہ عالم اسلام کے دلوں پر حملہ ہے،مولاناسعیدیوسف

 نئی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے ،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے
راولپنڈی(آئی این پی )جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرنے کہاہے کہ نئی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے ،مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،مدینہ منورہ پرحوثی باغیوں کا حملہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے، یہ صرف مملکتِ سعودی عرب پر نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ پر حملہ ہے۔جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرہی علماء کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے کارکن کسی پروپیگنڈے کاشکارنہ ہوں ،ان خیالات کااظہارجمعیت علما ء اسلام جموں وکشمیرضلع راولپنڈی کے زیراہتمام جامع مسجدعثمان غنی ائیرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں سیکرٹرچارمیں تربیتی ومشاورتی کنونشن سے خطاب کرئے ہوئے مقررین نے کیا ۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام آزاد جموں وکشمیر مولاناسعیدیوسف نے اپنے خطاب کہاکہ جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیراکابرین کی امانت ہے اورعلماء حق کی واحدنمانئدہ جماعت ہے جواپنے اکابرکے نقش قدم پرچلتے ہوئے ریاست میں جمہوری ،سیاسی وآئینی جدوجہدکررہی ہے