ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی الرٹ پر کارروائی کی ،بلیک لسٹ گاڑی برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رینٹ کے بہانے قیمتی گاڑی حاصل کرکے فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق سیف سٹی کی جانب سے گاڑی کے حوالے سے الرٹ موصول ہونے پر ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے سگنل کے قریب گاڑی کو روک لیا۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑی بلیک لسٹ تھی اور اس کا مقدمہ تھانہ سبزہ زار میں درج تھا۔ گرفتار ملزم شہریار نے گاڑی چار ماہ قبل رینٹ پر حاصل کی اور بعدازاں اسے فروخت کرکے روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم کو برآمد شدہ گاڑی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواب ٹائون کے حوالے کر دیا گیا۔