وزیراعظم افتخار ، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق بھی کاغذاتِ جمع کرانے والوں میں شامل ہیں
مظفر آباد(آئی این پی )آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں کیلئے امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔تفصیل کے مطابق آزاد کشمیر کونسل کی 4 نشستوں پر انتخابات 12 اکتوبر کو ہوں گے، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے کاغذات وزیراعظم افتخار گیلانی سمیت اہم رہنمائو ں نے جمع کرائے۔ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں چوہدری منظور احمد، چوہدری سعید اور مشتاق احمد منہاس کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوگئے ۔ وزیراعظم افتخار گیلانی، شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدربھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل ہیں، وزرا سردار میر اکبر، کرنل (ر) وقار احمد نور، اظہر صادق اور ڈاکٹر مصطفی بشیر بھی اس موقع پرموجودتھے۔ نورین عارف نے بھی مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، آزاد کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر انتخابی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں اور 12 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔