اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کی قیادت نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے مشتاق منہاس، چوہدری سعید اور چوہدری منظور کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تینوں امیدوار حالیہ آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ کشمیر کونسل کے انتخابات 12 اکتوبر کو ہوں گے