45 حلقوں سیکل 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
آزاد کشمیر کے 33حلقوں سے 1047، مہاجرین کی نشستوں پر 218 امیدوار
مظفرآباد(خصوصی رپورٹ)آزادجموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں آزادجموں و کشمیر کے 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ،یوں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ،آزادجموں و کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047 امیدواروں جبکہ مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں 218 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ آج سے شروع ہو گا ، اعداد و شمار کے مطابق میرپور ڈویڑن سے 406، پونچھ ڈویڑن سے 294 جبکہ مظفرآباد ڈویڑن سے 337 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،انتخابی ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تاحال ٹکٹوں کا مکمل اعلان نہیں کیا جا سکا۔پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس اور جمعیت اہلحدیث آزاد جموں و کشمیر سمیت دیگر جماعتوں نے ابھی تک اپنے امیدواروں کو حتمی شکل نہیں دی۔