رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

 لاہور(یواین پی) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے آفس میں جمع کروا دیے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ  پنجاب میں سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمیشن کے آفس پہنچے تو اُن کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر، ڈپٹی اٹارنی جنرل سونیا جدون سمیت دیگر وکلا رہنما موجود تھے،