لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور (آئی این پی)لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس 194 تک پہنچ گیا، جس کے بعد لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔علامہ اقبال ٹائون میں آلودگی کی شرح 210 ،برکی روڈ پر207، ماڈل ٹائون187، بیدیاں روڈ 187، ڈیفنس 186 ریکارڈ کی گئی