یہ لوگ اسلام آباد آئیں گے تو بہت سارے سرپرائز ان کا انتظار کر رہے ہونگے‘وسائل نچلی سطح تک پہنچانے کا عزم عملی شکل اختیار کر چکا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن نے سڑکیں ناپنے کے بجائے اپنے صوبے میں ترقیاتی منصوبے بھی بنائے ہوتے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا وسائل نچلی سطح تک پہنچانے کا عزم عملی شکل اختیار کر چکا ہے، لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی اور عوام بھرپور لطف اٹھائیں، پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں کینسر کا الگ یونٹ قائم کیا جائے گا، ریاست کو یرغمال بنانے اور لانگ مارچ کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ لوگ اسلام آباد آئیں گے تو بہت سارے سرپرائز ان کا انتظار کر رہے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات میں بھی ن لیگ نے کامیابی حاصل کی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس کے لیے وہ جلد جائیں گی