ہمیں کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا‘لانگ مارچ ہر صورت ہوگا:سہیل آفریدی اسلام آباد کوسومنات بنانے نہیں جا رہے:بیرسٹرگوہر

ہمارا پلان 25 ستمبر کو سامنے آئے گا، ہم ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، ہم پرامن جائیں گے جو انتشار پھیلائے گا وہ ہم میں سے نہیں ہوگا:وزیراعلی خیبرپختونخوا
 آپ ہمیں اْکسا رہے ہیں لیکن ہم دہشتگردوں کی طرح نہیں آئیں گے‘ جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو ہر طرف پاکستان کے جھنڈے ہوں گے:چیئرمین پی ٹی آئی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے  27 ستمبر کو ہر صورت اسلام آباد کے لیے نکلیں گے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔یہ بات انہوں نے وزیراعلی ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ اجلاس میں مرکزی و خیبرپختونخوا قیادت چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عاطف خان، شاہد خٹک سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس اور کہا کہ 27 ستمبر کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے، 26 نومبر 2024ء￿  کو تحریک انصاف پر ظلم جبر ہوا، ڈی چوک میں ہم پر گولیاں چلائی گئیں، ریاست پر قابض ٹولہ شہادت کا ذمہ دار ہے، اس ظلم کے باوجود ہم جھکے نہیں، ریاست کے ظلم و جبر کے باوجود پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے، دو سال میں ہم نے خیبرپختونخوا سے باہر کوئی بڑا جلسہ نہیں کیا، ہم نے صوبائی اور قومی اسمبلی کا استعمال کیا آواز اٹھائی کوئی جواب نہیں آیا۔ ری بات نہیں سنی جاتی جس پر احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، ہم عوامی لوگ ہیں جمہوری راستے اپناتے پیں اور جو چور دروازے سے آتے پیں وہ ظلم و جبر کرتے ہیں، جب یہ پکڑ میں آتے پیں تو عورت کارڈ بھی کھیلتے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے 27 ستمبر کو پوری طاقت کے ساتھ پْرامن طریقے سے نکلیں گے، ہمارے وزراء￿  کو حراست میں لینے سے تحریک نہیں رکے گی، ہمارا پلان 25 ستمبر کو سامنے آئے گا، ہم ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، ہم پرامن جائیں گے جو انتشار پھیلائے گا وہ ہم میں سے نہیں ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا  ہم اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں جارہے، لاء￿  اینڈ آرڈر کو کبھی ہاتھ میں نہیں لیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں دہشتگردوں کی طرح ٹریٹ کریں گے، سوال کیا کہ کیا ہم دہشت گرد ہیں؟ بیرسٹر گوہر بولے آپ ہمیں اْکسا رہے ہیں لیکن ہم دہشتگردوں کی طرح نہیں آئیں گے۔
 جب ہم اسلام ا?باد ا?ئیں گے تو ہر طرف پاکستان کے جھنڈے ہوں گے اور پورا پاکستان دیکھ کر خوش ہوگا، ہم سیاسی لوگ ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھائیں گے، سیاسی چیمپئن ہمیں بتائیں کہ ہم احتجاج کے سوا کیا کریں۔