لانگ مارچ نہ کریں‘پی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے :شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو خط

پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی قائدین  کو موجودہ حالات کے پیش نظر لانگ مارچ فوری طور پر ملتوی کرنے اور ریاست سے ٹکرا کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی قیادت کو ایک  خط لکھا ہے ۔ خط  کے متن میں  کہا  گیا ہے کہ   ملک کے دفاع کے لیے تحریک انصاف کو حکومت اور ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ملک کو ممکنہ بیرونی خطرات اور دہشت گردی کا سامنا ہے، اس لیے پارٹی اپنے مطالبات سے دستبردار ہوئے بغیر احتجاج  موخر کرے۔خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا جواز تلاش کر رہی ہے ، افغانستان کی جانب سے ممکنہ حملے کو صوبے میں ایمرجنسی کے لیے جواز بنایا جا سکتا ہے۔