غزہ کے قصاب کی میزبانی آپ کیلئے اچھے نتائج نہیں لائے گی: ایران کی یو اے ای کو وارننگ

تہران(آئی این پی )ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی میزبانی پر خبردار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عربی زبان میں جاری بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ جس طرح امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی آپ کے لیے سکیورٹی نہیں لاسکی اس طرح غزہ کیقصاب کی میزبانی آپ کیلئے اچھے نتائج نہیں لائے گی۔محسن رضائی نے کہا کہ حالیہ جنگ سے سبق سیکھیں، جنگوں کو ہوا دینا بند کریں، ایرانی جزائر کے بارے میں بے بنیاد دعوے کرنا بھی بند کریں