یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دے گا‘ روس پر ٹیرف سے متعلق غور کر رہے ہیں
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج کی توقع ہے، یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دے گا۔انہوں نے یوکرین سے متعلق اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ روس پر ٹیرف سے متعلق بہت سی چیزوں پر غور کر رہے ہیں، یوکرین کے معاملے پر سعودی عرب سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یوکرین میں امن چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں یوکرین بھی امن چاہے، یوکرین نے امن سے متعلق وہ نہیں کیا جو اسے کرنا چاہیے