ایران پر حملہ کیا جائے یا معاہدہ، جلد فیصلہ ہوگا:ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے آیا ایران کو دھماکے سے اڑا دینا ہے یا ان کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے، لیکن فیصلہ کرنے کا وقت قریب آرہا ہے،ہم ایک ایسے ملک سے نمٹ رہے ہیں جو تقریبا تباہ ہو چکا ہے،آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول ہمارے پاس ہے۔   وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کیسے کیا جا سکتا ہے جب امریکہ کے مقابل فریق پاگل اور غیر منطقی ہے؟۔اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے آپ انھیں بمباری کا نشانہ بنا دیں۔ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا انھیں دھماکے سے اڑا دیں یا کوئی معاہدہ کریں، لیکن وقت قریب آ پہنچا ہے۔ بہت جلد، کسی نہ کسی صورت میں، اس معاملے کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوںنے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران تنازع  کسی نہ کسی طرح بہت جلد ختم ہوجائے گا، ایران کے ساتھ جنگ کسی نہ کسی طرح بہت جلد جیت لی جائے گی