امریکا اوربرطانیہ کے درمیان جلد ایک عظیم تجارتی معاہدہ ہوگا: صدر ٹرمپ

 روس یوکرین جنگ کا جلد خاتمہ چاہتا ہوں،امریکی صدر کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس
برطانیہ ، امریکا تجارت، دفاع اور دیگر شعبوں میں اہم شراکت دار، مستقبل میں بھی مل کرکام کریں گے،سرکئیراسٹارمر
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا اوربرطانیہ کے درمیان جلد ایک عظیم تجارتی معاہدہ ہوگا، روس یوکرین جنگ کا جلد خاتمہ چاہتا ہوں، روس یوکرین میں جلد جنگ بندی ہوجائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم سرکئیراسٹارمر سے وائٹ ہائوس میں ملاقات میں ہوئی جس میں یوکرین جنگ،نیٹو کے مستقبل ،تجارت اور ٹیرف سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔   ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ شاہ چارلس کے دورہ برطانیہ کی دعوت قبول کی ہے، امریکا اوربرطانیہ کے درمیان جلد ایک عظیم تجارتی معاہدہ ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کا جلد خاتمہ چاہتا ہوں، یوکرین کے ساتھ معدنیات کا معاہدہ روس کیخلاف کیف کی سلامتی کی ضمانت ہے۔یوکرین جنگ بندی معاہدہ سب کے مفاد میں ہے۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ اور امریکا تجارت، دفاع اور دیگر شعبوں میں اہم شراکت دار رہے ہیں، مستقبل میں بھی دنیا میں امن کیلئے امریکا کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔