ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکہ جلد معاملہ نمٹا دے گا:ٹرمپ

  لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی 
 مڈٹرم الیکشن جیت گئے تو ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر دوں گا: آخری انتخابی جلسے سے خطاب
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی، یہ معاملہ دوسرے طریقے سے جلد اپنے انجام کو پہنچے گا،ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹادیگا۔  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے آخری جلسے میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔ صدرٹرمپ نے   ریپبلکن جماعت کی کامیابی کے لیے بھرپور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلنا ہوگا کیونکہ ان کی جماعت کی کامیابی کا دارومدار ووٹرز کی شرکت پر ہے۔۔امریکی صدر  نے انتخابی جلسے میں مڈٹرم انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا