ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایٹمی حملہ کر سکتا تھا:صدر ٹرمپ

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایران پر حملہ نہ کرتے تو تہران جلد ایٹمی حملہ کر سکتا تھا،ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں لیکن  نیٹو آبنائے ہرمز کے معاملے پر جہاز نہ بھیج کر احمقانہ غلطی کر رہا ہے،  ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر نیٹو کے خلاف شکایات کا اظہار کیا اور کہا کہ اتحادیوں کے رویے پر ناراضی ظاہر کی ہے۔  ایران جنگ میں اتحادیوں کی جانب سے مدد کی درخواستیں رد ہونے   پر انہوں نے کہا کہ  امریکا جیسے طاقتور ملک کے صدر کے طور پرکہنا چاہتاہوں ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا نیٹو احمقانہ غلطی کر رہا ہے، نیٹو کو اس وقت خطے میں ہونا چاہیے تھا۔