عدالتی انفراسٹرکچر میں موجود خلا ء جلد از جلد پر کیا جائے: چیف جسٹس

عدالتی کارکردگی اور ادارہ جاتی وقار کے لئے  بلا تعطل اور پائیدار توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے
اسلام آباد(آئی  این پی )چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی   نے   ہدایت کی ہے  عدالتی انفراسٹرکچر میں موجود خلا کو  جلد از جلد مکمل کیا جائے، عدالتی کارکردگی اور ادارہ جاتی وقار کے لئے  بلا تعطل اور پائیدار توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ملک بھر کے عدالتی انفراسٹرکچر میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں عدالتوں اور بار رومز کی سولرائزیشن سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جوڈیشل ڈیولپمنٹ فنڈ، انڈر ڈیولپڈ ریجنز ونڈوز اور گرانٹ اِن ایڈ کے تحت جاری منصوبوں پر جامع رپورٹ پیش کی گئی