لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا نہ آئندہ ہوگا:مصطفی کمال

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مینٹل ہیلتھ نیشنل سیکیورٹی ایشو ہے، ہمیں مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گلوبل مینٹل ہیلتھ کانفرنس سے خطاب اور   میڈیا سے گفتگو میں کیا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، ماضی میں بھی کوئی اہداف حاصل نہیں ہوئے.انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے کبھی کوئی فیصلہ بھی نہیں ہوا، مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں، مل بیٹھ کر بات چیت ہے. پٹرولیم کی قیمتیں کی حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی سے پٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہوں گی۔ ذہنی صحت کا مسئلہ معیشت اور قومی سلامتی سے جڑا ہے، آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسلر سے وزیرِ اعظم تک ہر سطح پر ذہنی صحت کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔