جب سے وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں‘ کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا
ہمارا موقف واضح ہے سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا جائے:وفاقی وزیر صحت کی میڈیا سے گفتگو
کراچی (آئی این پی )وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا ہے ایسا نہیں ہو سکتا کینال کا معاملہ اعلی قیادت کے علم کے بغیر شروع ہوا ہو، کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی کم ہو، جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا،انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا جائے۔ پولیو مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پچھلی انسدادِ پولیو مہم میں 44 ہزار والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے، 44 ہزار میں سے 34 ہزار انکاری والدین کراچی کے تھے، جن کی اکثریت کا تعلق ضلع ایسٹ سے تھا،ان کا کہنا ہے کہ اس بار پولیو ویکسین پر انکاری والدین کو قائل کیا جائے گا،