ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن، سبزہ زار، شالیمار اور دیگر علاقوں میں کی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ نے شہر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان شاہراہ عام پر خطرناک سٹنٹس کر رہے تھے جو شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھاکارروائیاں فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن، سبزہ زار، شالیمار اور دیگر علاقوں میں کی گئیں جہاں ملزمان ون ویلنگ میں ملوث پائے گئیگرفتار افراد کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جن میں تھانہ مسلم ٹاؤن، سبزہ زار، شالیمار شامل ہیں