شیری رحمان کی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

شیری رحمان کی فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی قافلے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ:امدادی قافلے پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پُرامن مشن کو نشانہ بنانا اور کارکنوں کی گرفتاری انسانی وقار کے منافی اقدام ہے۔امداد روکنے کی کوششیں اسرائیل کی بے رحمانہ پالیسیوں اور سامراجی ذہنیت کو ظاہر کرتی ہیں۔صحافیوں کو نشانہ بنانا اظہارِ رائے پر حملہ اور سچ کو دبانے کی کوشش ہے۔انہوں نے زور دیا کہ:اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرے۔دنیا کو فلسطین کے حق میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔عالمی طاقتیں اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کریں۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی گھبراہٹ اور ظلم کی نئی داستان ہے۔

 یہ واقعہ اسرائیل کے جابرانہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔ اب وقت ہے کہ دنیا خاموشی توڑ کر مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہو اور اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطین پر مسلسل حملے، محاصرہ اور قحط انسانیت کی تباہی کی عکاسی کرتے ہیں۔ غزہ میں مستحقین تک امداد پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اسرائیلی بربریت بند ہونی چاہیے۔