پاکستانی دفترِ خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے کی کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری اور مبینہ بد سلوکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہیں، اور پاکستان نے تمام گرفتار انسانی حقوق کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان نے زور دیا کہ زیرِ حراست افراد کا تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے۔پاکستانی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے متعلقہ سفارتی مشنز سے رابطہ جاری ہے۔