کوٹ لکھپت پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گروپ بٹ چوک سے گرفتار کر لیا۔
ملزمان مختلف مارکیٹس اور گلی محلوں میں بغیر لاک کی موٹر سائیکلیں چراتے تھے۔ملزمان کی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ گئی ہیں۔ پولیس نے شرافت اور رفاقت سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان چوری، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔