پی ٹی آئی رہنما اور ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ، ویڈیوز و فوٹیجز وائرل

پی ٹی آئی رہنما اور ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ، ویڈیوز و فوٹیجز وائرل

آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے رہنما  غلام محی الدین دیوان کے گھر پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے چھاپے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات عمل میں لائی گئی، جب پولیس اور دیگر اہلکار لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور گھر کے گیٹ کو پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح اہلکار زبردستی گھر میں داخل ہو رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چھاپے کے دوران غلام محی الدین دیوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ وہ آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور میں پی ٹی آئی کی تنظیمی سطح پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے گھر کی تلاشی بھی لی، تاہم چھاپے کی وجوہات فوری طور پر سرکاری طور پر واضح نہیں کی گئیں۔یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں مختلف سیاسی حلقے اس کارروائی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔