کوٹ لکھپت میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی

کوٹ لکھپت میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کے قریب تہت گاؤں میں سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ) کی ٹیم اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی ملزم کی شناخت قیصر کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ ملزمان کے ساتھیوں کی جانب سے
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور پولیس نے ممکنہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید تحقیقات جاری
پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے، اور فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔