برکی: فائرنگ سے شہری قتل، موٹر سائیکل سوار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

برکی: فائرنگ سے شہری قتل، موٹر سائیکل سوار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

برکی کے علاقے میں دن دہاڑے فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 52 سالہ ریاض کو قتل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق واردات میں ملوث موٹر سائیکل سوار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مقتول کا پیچھا کرتا رہا اور موقع ملنے پر ریاض پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نیلے کپڑوں میں ملبوس تھا اور مقتول ریاض کو گولیاں لگنے کے بعد جب وہ موٹر سائیکل سے نیچے گرا تو حملہ آور دوبارہ اس کے قریب آیا اور مزید فائر کیے، جس سے ریاض موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کی آواز سنتے ہی قریبی دکاندار جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔