امریکی سینیٹ سے اخراجات کا بل پھر مسترد، امریکہ میں شٹ ڈائو ن لگ گیا

 400 سے زائد وفاقی ایجنسیاں نامعلوم مدت تک بند رہیں گی،وائٹ ہائوس نے ڈیموکریٹک پارٹی   ذمہ دار قرار دیا 
 سو رکنی سینیٹ میں بل منظور کرانے کیلئے ساٹھ ووٹ درکار تھے جبکہ حکمراں جماعت کے پاس صرف تریپن ووٹ تھے
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی سینیٹ سے اخراجات کا بل پھر مسترد ہوگیا جسکے بعد امریکا میں شٹ ڈائون لگ گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی 400 سے زائد وفاقی ایجنسیاں نامعلوم مدت تک بند رہیں گی،وائٹ ہائوس نے ڈیموکریٹک پارٹی کو شٹ ڈائون کا ذمہ دار قرار دیا۔ سو رکنی سینیٹ میں بل منظور کرانے کیلئے ساٹھ ووٹ درکار تھے جبکہ حکمراں جماعت کے پاس صرف تریپن ووٹ تھے،ڈیموکریٹک بل سینیٹ پہلے ہی مسترد کرچکی تھی،جس کی حمایت میں47اور مخالفت میں 53 ووٹ پڑے تھے۔یاد رہے کہ 2018 میں صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں طویل ترین 35 دن شٹ ڈائون رہا تھا،واضح رہے کہ امریکا میں نیا مالی سال یکم اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور اس بار یہ بغیر بجٹ منظوری کے شروع ہونے کا خدشہ ہے۔