شٹ ڈائون کی ذمہ دار ڈیموکریٹ ، معاشی خوشحالی پراثر انداز ہو نے کی کوشش ہے
ڈیموکریٹ پارٹی فوری شٹ ڈائو ن کے خاتمے کے لئے تعاون کرے:ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی سینیٹ میں حکومتی شٹ ڈائون کوختم کرنے کے لیے ووٹنگ ناکام ہوگئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شٹ ڈائون کی ذمہ دار ڈیموکریٹ ہے، معاشی خوشحالی پراثر انداز ہونی کوشش کی جارہی ہے، ڈیموکریٹ کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوگی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامزید کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی فوری شٹ ڈائو ن کے خاتمے کے لئے تعاون کرے۔واضح رہے کہ امریکا میں شٹ ڈائو ن کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے ہیں