امریکی شہر ایناپولیس کی نیول اکیڈمی میں فائرنگ، ایک کیڈٹ زخمی، لاک ڈائو ن نافذ

 واشنگٹن (آئی ا ین پی )امریکی شہر ایناپولیس کی نیول اکیڈمی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک کیڈٹ زخمی ہوگیا جس کے بعد لاک ڈائو ن نافذ کردیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیول اکیڈمی میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں،مڈشپ مین نے طلبا  کے ہاسٹل میں گھس کرفائرنگ کی،حملہ آورخودکو فوجی اہلکارظاہرکرکے دروازہ کھٹکھٹاتا رہا،فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا