سٹیج اداکارہ نرگس کا ساتھی فنکاروں کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع

لاہور(کرائم رپورٹر) سٹیج اداکارہ نرگس نے ساتھی فنکاروں کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سربراکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں اور مریم حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف ائی اے میں مقدمے کی درخواست دائر کر دی۔اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم حسین نے ہتک عزت کی ہے اداکارہ نے درخواست میں ایف آئی اے سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔