لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے خاتون منشیات فروش کوگرفتارکرکے 2000 گرام آئس برآمد کرلیں ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمہ اندرون سٹی کے مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتی تھی ملزمہ ممتاز بی بی سپلائی کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتی تھی خاتون منشیات فروش ممتاز بی بی کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ایس پی سٹی بلال احمد نے ڈی ایس پی مامون کی سربراہی میں انسداد منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرنے پر ایس ایچ او مستی گیٹ نجم عباسی اورپولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق منشیات کی لعنت سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں،