لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریب

لاہور(خصوصی رپورٹ)لیسکوہیڈ کوارٹرز میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ، ایچ آر ڈائریکٹر ضمیر حسین کلاچی اور لیسکو کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں نے شرکت کی۔ رمضان بٹ نے کہا معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،لیسکو کافیلڈ سٹاف بھی ملکی ترقی وقومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سخت سے سخت حالات میں اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔