لاہور(کرائم رپورٹر)کرسمس کی آمد ایس پی ڈولفن کی ہدایت پر والٹن ہیڈ کوارٹرز میں کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی شاہ میر خالد نے پاسٹر شوکت عاشق کو بطور مہمان خصوصی آنے پر ویلکم کہاڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈولفن نے دیگر آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا6 سالہ مرال بچی نے سانتا کلاز لباس پہن کر تقریب میں شرکت کی۔والٹن ہیڈ کوارٹرز میں مسیحی اہلکاروں ، درجہ چہارم کے عملے کی ہائی ٹی سے تواضع کی گئی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے مسیحی اہلکاروں کیساتھ کرسمس کیک بھی کاٹاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے مرال کو تحفے میں چاکلیٹس پیش کی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلا تعصب، رنگ و نسل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ڈولفن اہلکار بالخصوص مسیحی ملازمین دوران ڈیوٹی شہریوں کیساتھ شائستہ رویہ روا رکھیں۔کرسمس کے حوالہ سے منعقد کی جانے والی یہ تقریب مکمل یکجہتی کی آئینہ دار ہے۔کر سمس تقریبات، گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر رہے ہیں