لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس ہیڈ کوارٹرز میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق صورتحال کے پیش نظر کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کی گئی ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی زیر نگرانی تمام ٹیموں نے فرضی مشق میں حصہ لیاڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بابر شوکت۔ریزرو انسپکٹر لائن بابر اشرف انصاری۔لائن افسر احسان الحق۔رانا اقبال بھی موجود تھیفرضی مشق میں پولیس،ایلیٹ فورس۔بم ڈسپوزل سکواڈ۔سی ٹی ڈی۔سپیشل برانچ۔ریسکیو 1122۔ایمرجنسی پولیس لائن ہسپتال ٹیم نے بھی شرکت کی ایس پی ہیڈکوارٹرز احمد زنیر چیمہ نے تمام پولیس ٹیموں کو فرضی مشق کے متعلق بریف کیاایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ موک ایکسرسائز کے انعقاد کا مقصد فورسز کو الرٹ اور چاک و چوبند رکھنا ہیتمام کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید سامان فراہم کیا گیا ہے۔ایمرجنسی الارم بجا کر فرضی حملہ تخلیق کرکے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیافرضی مشق میں دہشت گردوں کے حملے کو روک کر انکو گرفتار کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے فرضی مشق میں شامل تمام ٹیموں کو شاباش دی حاضر دماغی مربوط کوارڈینیشن سے کسی بھی چیلنج اور ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔