عوام کی جان سے کھیل کر بی جے پی سیاسی فائدہ سمیٹنا چاہتی :سماج وادی پارٹی
بھارتی سپریم کورٹ نے فوج کے خلاف تحقیقات کی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی،سرینگر(خصوصی رپورٹ ) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی،کئی ریاستوں میں مسلمانوں پرحملے جاری ہیں،ہندو انتہاپسندوں نے بھارتی مسلمانوں کے سینکڑوں گھر اور دکانیں جلا دیں۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا مودی سرکار سیاسی فائدے کیلئے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔بھارتی مسلمانوں پر حملے جاری ہیں ،کئی ریاستوں میں مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں میں توڑپھوڑ،ہندومذہب کا نعرہ نہ لگانے پر مسلمانوں کی دکانیں جلا دی گئیں۔ادھر بھارتی سپریم کورٹ نے پہلگام حملے کی عدالتی تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس سوریا کانت نے کہا یہ نازک وقت ہے ،ایسی درخواستیں فورسز کو بددل کرتی ہیں۔سپریم کورٹ نیکہا کہ جج صرف فیصلے سناتے ہیں، تحقیقات نہیں کرتے۔