اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی اقدامات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے پریس کانفرنس میں واضح اور دو ٹوک الفاظ ’’ ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا ہم تیار ہیں ، آزمانا نہیں، 2019 میں ہم نے یہی بتایا تھا ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ہم ذمہ دار ملک ہیں۔ اگر وہ( دشمن ) یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اس کی آزمائش نہ کریں، ہم نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں عوام کی آواز بن گیا، تمام سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا۔