اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر ٹرمپ اور ایران سے جنگ بندی کی اپیل کا ٹویٹ عالمی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، محض 40 منٹ کے اندر 10 لاکھ سے زائد لوگ نے دیکھا۔تفصیل کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان کامیاب ثالثی اور صدر ٹرمپ و ایرانی قیادت سے کی گئی امن اپیل کے چرچے دنیا بھر میں ہونے لگے۔اس عالمی مشن کی کامیابی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا ایک حالیہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے