بھارت سے3 دریا واپس لیں گے کسی نے آزمانا ہے تو جنگ کیلئے تیار ہیں ترجمان پاک فوج

فوج اور عوام کے درمیان کوئی ماں کا لعل دوری  پیدا نہیں کرسکتا‘ہم ملکی سیاست میں سٹیک ہولڈرنہیں‘بات چیت سیاسی جماعتوں کاحق ہے‘سیاسی جماعتیں مسائل بات چیت سے حل کریں‘کس نے روکا ہے
کفار کے ساتھ معاہدہ کرنا‘اسلامی ممالک پر حملہ کرنا کون سا جہاد ہے‘بھارت اور پاکستان دو ایٹمی قوتیں ہیں ، دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ پاگل پن ہی ہو سکتا ہے‘  ‘ سعودی عرب کو خطرہ ہمارے  لئے خطرہ ہے
 بھارت کو کسی معاملے پر اعتراض یا اختلاف ہے تو اشتعال انگیز بیانات کے بجائے براہِ راست اور ذمہ دارانہ انداز میں بات کرنی چاہیے
 ‘ 14 اگست کو عظیم الشان پریڈ ہوگی ‘پاور پوٹینشل کی چھوٹی سی جھلک عوام کو دکھائیں گے
سندھ طاس معاہدہ کے تحت چھ دریائوں کی تقسیم کی گئی جن پر پاکستان کا حق ہے ‘ یہ ناقابل تنسیخ  حق ہے‘خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے 
 25 کروڑ پاکستانیوں کا پانی بند نہیں کیا جا سکتا : لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفر نس
اسلام آباد (آن  لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نے کہا ہے  بھارت اور پاکستان دو ایٹمی قوتیں ہیں ، دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ پاگل پن ہی ہو سکتا ہے‘ ہمارے امن کے عزم کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے ۔ معرکہ حق میں فتح پر پوری قوم  مبارکباد کی مستحق ہے ‘ افواج پاکستان قوم کی توقعات پر پوری اتری اور اپنے سے پانچ بڑے گنا دشمن کو شکست دی۔ ایک سال ہوگیا لیکن بھارت پہلگام کے الزام کا ثبوت دینے میں نا کام رہا ہے ۔ آج بھی بھارت کے لوگ اپنی سرکار سے پوچھتے ہیں کہ کون لوگ اس کے ذ مہ دار ہیں ۔ بھارت کا یہ ڈرامہ آخری ثابت ہوا اور اس کا دہشتگردی کا بیانیہ  ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا ۔ بھارت کو کسی معاملے پر اعتراض یا اختلاف ہے تو اسے اشتعال انگیز بیانات کے بجائے براہِ راست اور ذمہ دارانہ انداز میں بات کرنی چاہیے۔ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں کس نے روکا  ہے لیکن فوج  پاکستانی سیاست کی سٹیک ہولڈرز نہیں ہمیں سیاست سے  مت جوڑیں‘ ہم کسی سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے ۔ہم ریاست پاکستان کی آرمڈ فورسز ہیں ۔معرکہ حق کے دوران واضح پیغام دیا کہ ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔حالات نے ثابت کر دیا کہ بچے سے لے کر بزرگ تک، غریب سے لے کر امیر تک، کشمیر سے گوادر تک پوری قوم ایک ہو کر کھڑی رہی۔معرکہ حق کے دوران پاکستان کی کارروائیوں کے بعد خطے میں طاقت کا توازن واضح طور پر تبدیل ہوا، جس کے نتیجے میں مخالف فریق کو اپنی حکمت عملی پر نظرِ ثانی کرنا پڑی۔چودہ اگست کو عظیم الشان پریڈ ہوگی پاور پوٹینشل کی چھوٹی سی جھلک عوام کو دکھائیں گے ۔سندھ طاس معاہدہ کے تحت چھ دریاوں کی تقسیم کی گئی جن پر صرف پاکستان حق ہے اور یہ ناقابل تنسیخ  حق ہے ۔ کسی کو بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے ۔ پچیس کروڑ پاکستانیوں کا پانی بند نہیں کیا جا سکتا ۔جمعرات کو یہاں پریس کانفر نس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہاکہ معرکہ حق میں فتح پر پوری قوم  مبارکباد کی مستحق ہے ۔  جنگ میں افواج پاکستان قوم کی توقعات پر پوری اتری اور اپنے سے پانچ بڑے گنا دشمن کو شکست دی۔ انہوں نے کہا   جنگ کے  نتائج سے  پاکستان اور بھارت میں بچہ بچہ واقف ہے ۔ کوئی مانے یا نہ مانے جانتے سب ہیں ۔ انہوں نے کہا بھارت کئی بار فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کو  دہشتگرد ملک ڈیکلئیر کروانے کیلئے کوششیں کرتا رہتا ہے ۔ پہلگام واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ جس میں نام نہاد دہشتگردی کاڈرامہ رچا کر الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا معرکہ حق سے لے کر اب تک بھارتی میڈیا اپنے مضحکہ  خیز رپورٹس سے پاکستانیوں کو  انٹرٹینمنٹ فراہم کر رہا ہے ۔ ہم ان  سے کہیں گے خدا را سچ بولنا سیکھیں ۔کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا ۔ تاہم  دو جوہری طاقتوں میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔ دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ پاگل پن  ہے لیکن ہمارے عزم پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ۔ اگر کسی کو شک ہے تو ہم نے طاقت کی ایک قسط دکھائی ہے ۔ ہم  صرف  پری سٹرائیکس کرتے ہیں وہ پراکسیز سٹرائیکس کرتے ہیں ۔ یہ پتہ نہیں کون  سے آپریشن سندور کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ بھارت سندور سے نکلتا کیوں نہیں۔ آپریشن کو کوئی مردانہ نا م دے دو سندور تو بھارت میں عورتیں استعمال کرتی ہیں ۔  انہوں نے کہا چودہ اگست کو عظیم الشان پریڈ ہوگی پاور پوٹینشل کی چھوٹی سی جھلک عوام کو دکھائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بہت گہرے دوست ہیں ۔ محافظین حرمین الشریفین کا اعزاز ہر پاکستانی کے لئے اہم ہے ۔ پاکستان کو سعودی عرب اور سعودی عرب کو پاکستان کی سیکیورٹی عزیز ہے ۔ سعودی عرب کو خطرہ ہمارے  لئے خطرہ ہے ۔ جو دونوں ممالک کے درمیان  دفاعی معاہدے میں بھی طے ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت چھ دریاوں کی تقسیم کی گئی جن پر صرف پاکستان حق ہے اور یہ ناقابل تنسیخ  حق ہے ۔ کسی کو بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے ۔ پچیس کروڑ پاکستانیوں کا پانی بند  نہیں کیا جا سکتا ۔