پاکستانی گانا ’’ الفاظ‘‘ سپاٹیفائی کے عالمی ٹاپ 50 چارٹ میں شامل

زین علی، ذوہیب علی اور حمزہ ملک کا گانا الفاظ عالمی چارٹ پر 39 ویں نمبر پر رہا
کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی گانے الفاظ نے عالمی میوزک پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کے ٹاپ 50 گلوبل چارٹ میں جگہ بنا لی ہے، جہاں یہ دنیا کے نامور گلوکاروں کے گانوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے۔زین علی، ذوہیب علی اور حمزہ ملک کا گانا الفاظ عالمی چارٹ پر 39 ویں نمبر پر رہا، جبکہ اس سے ایک درجہ اوپر دی ویکنڈ اور جینی کا گانا ون آف دی گرلز موجود تھا۔اسی چارٹ میں اولیویا روڈریگو چھٹے، جسٹن بیبر اور نکی مناج 15 ویں، ہیری اسٹائلز 28 ویں اور مائیکل جیکسن 34 ویں نمبر پر تھے۔اردو اور پنجابی زبان پر مشتمل یہ گانا مسلسل مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اسپاٹیفائی کے پاکستان اور بھارت کے ٹاپ 50 چارٹس میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر چکا ہے۔الفاظ نے برطانیہ کے آفیشل ایشین میوزک چارٹ پر بھی دوسری پوزیشن حاصل کی، جہاں بھارتی فنکاروں کے گانوں کی نمایاں موجودگی ہے، اس کامیابی کے دوران گانے نے ایم ایکس آر سی آئی اور کرن اوجلا کے گانے اسٹریٹ اپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔