مناواں جوہٹ سے 2روز قبل اغوا 13 ماہ کی بچی کی لا ش جوہڑ سے ملی جس کی شناخت عروہ دختر وسیم کے نام سے ہوئی
متوفی کی شناخت 25 سالہ زیارت کے نام سے ہوئی، ضلع نارووال کا رہائشی تھا، ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے چھو گیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں میں باغ والی پلی کے قریب جوہڑ سے 13 ماہ کی بچی کی لاش برآمد پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مناواں کے علاقے میں جوہٹ سے 2روز قبل اغوا ہونے والی 13 ماہ کی بچی کی لاش ملی جس کی شناخت عروہ دختر وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات جاری ہیں۔جب کہ کوٹ لکھپت گجر کالونی میں کرنٹ لگنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے گجر کالونی میں ٹرک سے سامان اتارتے ہوئے نوجوان ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے چھو گیا،جس کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ جھلس کر زخمی ہو گیانوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ زیارت ولد رشید کے نام سے ہوئی، جو ضلع نارووال کا رہائشی تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی۔