ٹرمپ اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس-یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال

ٹرمپ اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس-یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور نیٹو سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ روس معاہدے پر صحیح طریقے سے عمل کرے گا، اور پیوٹن کا بیان امید افزا تھا لیکن مکمل نہیں تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیوٹن سے بات کرنا پسند کریں گے لیکن جنگ کو جلدی ختم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی حکام اس وقت روس میں یوکرین کے بارے میں سنجیدہ گفتگو کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیٹو ان کے اقدامات کی وجہ سے بہت مضبوط ہوا ہے اور ان کا خیال ہے کہ گرین لینڈ کا الحاق امریکا کے ساتھ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ پر ایک معاہدہ کرنا ہوگا۔نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ وہ گرین لینڈ کی امریکا میں شمولیت پر نیٹو کو اس میں شامل نہیں کرنا چاہتے، اور مزید ہتھیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ روس اور چین کے مقابلے میں نیٹو پیچھے ہے۔