مزدوروں کی مناسب اجرت یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے:ملک احمد خان

  محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے:سپیکر پنجاب اسمبلی 
    لاہور(سپیشل رپورٹر ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر قوم کو یہ پیغام دیا ہے  محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اْنہوں نے کہا  مزدوروں کادن محنت کے وقار، عظمت اور اس کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ سپیکر نے اس موقع پر کہا کہ اسلام نے مزدوروں کے حقوق پر اس وقت زور دیا جب دنیا میں مزدور کو کوئی حیثیت حاصل نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مزدور اور آجر پیداواری عمل میں برابر کے شراکت دار ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ایک مہذب معاشرے کی علامت ہے۔ ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کر رہے ہیں جہاں ہر محنت کش کو مناسب اجرت، تحفظ اور عزت ملے