پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے بجائے 7مسلمان نوجوان حراست میں لے لئے
بھوپال (یواین پی) میڈیا کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، بجرنگ دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ غنڈوں نے ریاست کے شہر اجین میں مسلمانوں کے کئی مکانات کو نذر آتش کر دیاجس کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ہندو توا تنظیموں کے غنڈوں نے مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور پتھراؤ کیا۔ حالات اس وقت مزید بگڑ گئے جب گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے بجائے سات مسلم نوجوان حراست میں لیے۔