نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مودی سرکار نے صرف ہندوں کے لیے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرادیا۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی سرکارنے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف منظم معاشی جنگ چھیڑ دی، بھارت میں ہندوں کے لیے مخصوص نوکریوں کے پلیٹ فارمز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ بھارتی مسلمانوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کیلئے 'کال ہندو' کے نام سے ایپ متعارف کرا دی گئی، کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے